Friday 13 August 2021

ضلع خیبر میں آزادی سائیکلنگ ریلی کا انعقاد

ضلع خیبر: خیبرپختونخوا سائکلینگ ایسوسی ایشن اور خیبر سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے زیر اہتمام جشن آزادی سائکلینگ ریلی کا انعقاد ہوا ریلی میں خیبر پختونخوا سے نامورسایکلیسٹ نے حصہ لیا،ریلی مشہور جمرود شاگئی فورٹ سے شروع ہوکر لنڈی کوتل مچینی چیک پوسٹ پر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی کا افتتاح ڈائریکٹر سپورٹس مرج اضلاع پیر عبداللہ شاہ نے کی جبکہ اس موقع پر پاکستان سائکلینگ فیڈریشن کے صدر اظہر علی شاہ،خیبر پختونخوا سائکلینگ ایسوسی ایشن کے صدر نثار،ضلع خیبر سپورٹس آفیسر راہد گل ملاگوری، خیبر سپورٹس کلب کے صدر معراج الدین شینواری اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔منعقدہ سائکلینگ ریلی میں 40 سائکلیسٹس نے حصہ لیا جبکہ ریلی میں پہلی پوزیشن عمران نے حاصل کی، صدیق اللہ نے دوسری اور محسن نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر سپورٹس مرج اضلاع پیر عبداللہ شاہ نے کہاکہ جشن آزادی کے موقع پر سائکل ریلی کا انعقاد امن،ترقی اور خوشحالی کا مظہر ہے۔ضلع خیبر میں سائیکل ریلی کا انعقاد خوش آئند ہے کیونکہ اس طرح کے ایونٹس سے ضلع خیبر میں ٹورازم دوام ملے گا اور علاقہ میں سیاحت اور یہاں موجود ثقافت دنیا کے سامنے آئیگی اور ضلع خیبر کا مثبت تشخص اجاگر ہوگا۔
ضلع خیبر میں کئی ثقافتی اور تاریخی جگہیں موجود ہیں جو کہ عوام آنکھوں سے اوجھل ہے اس طرح کے ایونٹس سے وہ سامنے آئینگے اور علاقے میں سیاحت کو ترقی ملی گی جس سے عوام خوشحال ہونگے۔ضلع خیبر میں پہلی بار کامیاب سائیکل ریلی کا انعقاد ہوا جس پر میں خیبر پختونخوا سائکلینگ ایسوسی ایشن کے صدر نثار اور ڈی ایس او خیبر راہد گل ملاگوری کو مبارک باد پیش کرتا ہوں.۔انشاءاللہ ضلع خیبر کے لوکل سائکلینگ کے خواہشمند نوجوانوں کو بھی اس طرح کے ایونٹس سے کے انعقاد سے فائدہ پہنچے گا.
۔ڈائریکٹر سپورٹس مرج اضلاع پیر عبداللہ شاہ نے کہاکہ ڈائریکٹریٹ سپورٹس مرج اضلاع قبائلی اضلاع میں کھیلاڑیوں کو ہر قسم کے سہولیات کی فراہمی ممکن بنائے گا۔ آخر میں ڈائریکٹر سپورٹس مرج اضلاع پیر عبداللہ شاہ نے ریلی کے ونر اور رنر آپ سائکلیسٹس میں ٹرافیاں اور نقد انعامات تقسیم کی

No comments:

Post a Comment